ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر فیکٹری دھماکہ، 12 بھارتی شہری ہلاک،ایس جے شنکر کا اظہار افسوس

قطر فیکٹری دھماکہ، 12 بھارتی شہری ہلاک،ایس جے شنکر کا اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قطر کے انڈسٹریل سٹی میں واقع  ایک فیکٹری میں ہونے والے زوردار دھماکہ کے نتیجے میں 12 بھارتی شہریوں کی موت ہو گئی۔ اس حادثہ میں مجموعی طور پر 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بھارتی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ ’’یہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ ہمارا سفارتخانہ قطری حکام کے رابطے میں ہے اور متاثرہ بھارتی شہریوں کے اہل خانہ کی مدد میں مصروف ہے‘‘۔
 حادثہ کے بارے میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ ’’قطر کے راس لفان انڈسٹریل سٹی میں ہونیوالے دھماکہ میں بھارتی شہریوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی خبر سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ ہمارا سفارتخانہ قطری حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’سفارتخانہ متاثرہ بھارتی شہریوں کے اہلخانہ کی مدد کی کوشش کر رہا ہے۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں‘‘۔

اس سے پہلے قطر کے حکام نے بتایا تھا کہ راس لفان انڈسٹریل سٹی میں اتوار کو ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکہ میں ہلاک ہونے والے 13 افراد میں 12 بھارتی شہری شامل ہیں۔راس لفان انڈسٹریل سٹی میں برزان لوکل گیس سپلائی فیسلٹی  میں ہونے والے دھماکہ میں متعدد بھارتیوں سمیت 66 افراد زخمی ہوئے۔ گزسشتہ روز ایک پریس بریفنگ کے دوران قطر کے وزیر توانائی سعد بن شریدہ الکعبی نے بتایا کہ اس حادثہ میں بھارتی اور پاکستانی نژاد 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں قطری شہریوں کے علاوہ بھارتی، پاکستانی، بنگلہ دیشی، کینیائی، گھانائی، تنزانیائی، نائجیریائی اور نیپالی شہری بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو بہتر علاج کیلئے فوری طور پر طبی مراکز منتقل کر دیا گیا۔