ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناقص تفتیش کیس، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ لاہور ہائیکورٹ طلب

ناقص تفتیش کیس، ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ لاہور ہائیکورٹ طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں مبینہ ناقص تفتیش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کو 29 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
جسٹس محمد طارق ندیم نے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں نامزد ملزم کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ دوران سماعت تفتیشی افسر عدالت کے روبرو پیش ہوا۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ اگر ملزم کی گرفتاری مطلوب ہے تو اس کی کیا وجوہات ہیں۔ تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمے میں نامزد ہے، اس لیے اس کی گرفتاری درکار ہے۔

جسٹس محمد طارق ندیم نے تفتیشی ریکارڈ کا جائزہ لیتے ہوئے تفتیشی افسر سے مکالمہ کیا کہ آپ اپنی تفتیش میں خود تحریر کر رہے ہیں کہ دونوں ملزمان وقوعہ کے وقت جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے، پھر ان کی گرفتاری کیوں ضروری ہے؟عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ اگر ملزمان موقع پر موجود ہی نہیں تھے تو ان سے ایسی کون سی برآمدگی مطلوب ہے جس کے لیے گرفتاری ناگزیر ہو۔عدالت کے سوالات پر تفتیشی افسر کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا، جس پر عدالت نے تفتیشی عمل پر تشویش کا اظہار کیا۔
بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔

Ansa Awais

Content Writer