ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عراق زیارات پر جانے والے زائرین کیلئے اہم خبر؛ کون کون جا سکتا ہے ،ہدایات سامنے آگئیں

عراق زیارات پر جانے والے زائرین کیلئے اہم خبر؛ کون کون جا سکتا ہے ،ہدایات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عراق زیارات جانے والے زائرین کیلئے اہم خبر   آگئی ۔ عراقی حکومت کی شرائط پروزارت مذہبی امور کی عراق زائرین کے داخلے کے حوالے سے اہم ہدایت جاری  کردیں 

نوٹیفکیشن  کے مطابق وزارت مذہبی امور نے 50سال سے کم زائرین کے فیملی کے بغیر عراق داخلے پر پابندی لگا دی ،پچاس سال سے کم عمر افراد کی ویزہ فیس بھی واپس نہیں ہوگی ،وزارت مذہبی امور کی زیارات گروپ آرگنائزر کو ہدایت ،سرکلر جاری  کردی ۔

50سال سے کم زائرین کے فیملی کے بغیر عراق داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔ پچاس سال سے کم عمر زائرین کو فیملی کے ساتھ عراق داخلے کی اجازت ہوگی،عراق زائرین کو 30دن کا ویزا جاری کیا جائے گا ،30دن کی مدت کا ویزہ بیک وقت عاشورہ ، عربعین کے لئے نہیں استعمال کیا جا سکتا ۔

زائرین فمیلیز کو ویری فیکیشن کے بعد ویزہ جاری کیا جائے گا ۔