ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

7 محرم کے موقع پر کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل

7 محرم کے موقع پر کوئٹہ میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عیسی ترین:  کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کے باعث موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کو معطل کیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صورتحال معمول پر آنے کے بعد آج رات گئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بحالی کا امکان ہے۔

 شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متبادل ذرائع ابلاغ استعمال کریں۔