ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے سکولوں میں سربراہان کی تعیناتی میرٹ سے مشروط

پنجاب کے سکولوں میں سربراہان کی تعیناتی میرٹ سے مشروط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹر، سینئر ہیڈ ماسٹر اور پرنسپل کی تعیناتی کے لیے میرٹ پر مبنی نظام نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت امیدواروں کا باقاعدہ ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں لاہور میں گریڈ 17 سے 19 تک کے اساتذہ کے لیے ٹیب پر آن لائن امتحان کا انعقاد کیا گیا۔

امتحانی مرکز گورنمنٹ پائلٹ ہائیر سیکنڈری سکول وحدت کالونی میں قائم کیا گیا جہاں 125 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق محمود نے خود امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور امتحانی عمل کی نگرانی کی۔

طارق محمود کا کہنا تھا کہ سکول سربراہان کی تعیناتی کے لیے ہونے والے امتحان میں شفافیت کو اولین ترجیح دی گئی اور تمام انتظامات میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے۔ ان کے مطابق ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر اہل امیدواروں کو سکولوں میں قیادت کی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔