ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بیوی واپس نہ آئی تو مر جاؤں گا, 6 بچوں کے باپ کی سول کورٹ میں دہائی

 بیوی واپس نہ آئی تو مر جاؤں گا, 6 بچوں کے باپ کی سول کورٹ میں دہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہنجروال کے رہائشی اور 6بچوں کے باپ نے بیوی کی محبت میں سول کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا، عدالت میں جذباتی انداز میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بیوی کو واپس نہ بھیجا گیا تو مر جاؤں گا۔

وکیل شہباز بھٹی ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں خاتون کشور بی بی کو واپس لانے کے لیے دعویٰ دائر کیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق محبت کی شادی ہوئی، شادی کے بعد 6بچے پیدا ہوئے۔بیوی کا مزاج اچانک بدل گیا اور اس نے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

اُن کا کہنا تھا کہ گھر آ کر دیکھا تو بچے رو رہے تھے اور بیوی میکے جا چکی تھی۔جب رابطہ کیا تو پتہ چلا وہ ماں باپ کے پاس چلی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ بیوی کو طلب کر کے میرے ساتھ جانے کا حکم جاری کیا جائے۔

چھ بچوں کی ماں نے  شوہر سے کنارہ کشی کیوں کی، خاتون کا مؤقف ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

عدالت نے خاتون کشور بی بی کو 30 جون کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔