ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی 23 دنوں  میں  آنے والے 57 زلزلوں کے ہوش رُبا اعداد و شمار جاری

کراچی 23 دنوں  میں  آنے والے 57 زلزلوں کے ہوش رُبا اعداد و شمار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رمشاء اسماعیل:  پاکستان ارلی وارننگ سونامی سینٹر نے کراچی میں یکم جون سے 23 جون تک آنے والے 57 زلزلوں کے جھٹکوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

جھٹکے ملیر، کورنگی، ڈی ایچ اے، بھینس کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد اور لانڈھی میں محسوس کیے گئے۔سب سے زیادہ جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ کیے گئے، تعداد 38، شدت 1.5 سے 3.8 میگنی ٹیوڈ رہی۔ڈی ایچ اے میں 15 زلزلے ریکارڈ ہوئے، شدت 2.0 سے 3.3 میگنی ٹیوڈ تک رہی اور کورنگی میں 4 جھٹکے آئے، شدت 1.9 سے 3.2 میگنی ٹیوڈ رہی۔

اس کے علاوہ سب سے شدید زلزلہ 3.8 میگنی ٹیوڈ کا تھا جس کا مرکز قائد آباد تھا۔سب سے ہلکا زلزلہ 1.5 میگنی ٹیوڈ ریکارڈ ہوا، مرکز ملیر کے قریب تھا۔
کئی علاقوں میں گھروں میں معمولی دراڑیں رپورٹ ہوئیں تاہم کوئی جانی یا بڑا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ زلزلے مائیکرو سیسمک ایکٹیویٹی کا حصہ ہو سکتے ہیں مگر مسلسل جھٹکوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔