ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور متعلقہ حکام شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں اسرائیل ایران جنگ سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا اور جنگ سے بالخصوص خطے کی صورتحال پراثرات پر غور ہوگا جب کہ اجلاس میں امریکا کے ایران پر حملے سے پیدا صورتحال پر بھی غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خطے کی صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔