ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا بانی سے ملاقات کے بغیر ہی خیبر پختونخواکا بجٹ منظور کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا بانی سے ملاقات کے بغیر ہی خیبر پختونخواکا بجٹ منظور کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: پی ٹی آئی کا یوٹرن ، عمران خان سے ملاقات کے بغیر ہی خیبر پختونخواکا بجٹ منظور کرنے کا فیصلہ, بجٹ منظوری کا فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے کیا.

فیصلے میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کا بجٹ پیٹرن انچیف کی ہدایت کے مطابق منظور کیا جائے ، بجٹ منظور نہ کیا گیا تو صوبائی حکومت مالی بحران کا شکار ہو جائے گی جس سے وفاق کو فائدہ ہو گا ۔

خیبر پختونخواہ کی عوام نے پی ٹی آئی پر بھروسہ کیا ہے اسے برقرار رکھا جائے، بجٹ منظوری کے حوالے سے پیٹرن انچیف سے ملاقات نا کروانا حکومت کی بدنیتی ہے ۔

خیبر پختونخواہ مرکز میں تیار کی گئی سازش کا شکار ہونے کو تیار نہیں ، بجٹ منظوری کی آڑ میں وفاق خیبر پختونخواہ میں ایمرجنسی کا نفاذ کر سکتا ہے ، بجٹ عارضی طور پر منظور ہو گا ، پیٹرن انچیف کی ہدایت کے مطابق اس میں تبدیلی کی جا سکے گی ۔