روزینہ علی : آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر علاقوں میں چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
سوموار کے روز موسم کی صورتحال
سوموار کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام یا رات میں کوہاٹ، کرک، بنوں، ٹانک، وزیرستان ، ڈی آئی خان ، چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، بالاکوٹ ، مانسہرہ، کوہستان، خیبر، پشاوراور کرم میں چند مقامات پر آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم مری ،گلیات راولپنڈی ، جہلم، اٹک، چکوال، تلہ گنگ ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لاہور، گجرات، گجرانوالہ، وزیرآباد، سیالکوٹ اور نارووال میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش ہو سکتی ہے، اس دوران بھکر، لیہ ، تونسہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی آندھی ، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم خضدار، لسبیلہ، بارکھان، ژوب،شیرانی ، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد،جفر آباد، جھل مگسی ، جعفرآباداور ڈیرہ بگٹی میں آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم تھر پارکر ،،عمرکوٹ ، سانگھڑ، میرپور خاص،بدین، سجاول اور حیدر آباد میں آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چھور،جیکب آباد 46، دادو، حافظ آباد، تربت 45، بھکر، سکرنڈ اور شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔