وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لاہوریوں کو ایک اور تحفہ 

 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لاہوریوں کو ایک اور تحفہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی آج لاہور برج منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی انتھک محنت رنگ لے آئی۔ 3 برس سے زیر التواء منصوبہ چند ماہ میں مکمل ہوگیا۔ لاہور برج توسیعی پراجیکٹ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔منصوبے میں لاہور برج کی توسیع کرکے ساڑھے چھ سو میٹر طویل نیا برج تعمیر کیا گیا ہے۔فلائی اوور منصوبے پر ایک ارب سے زائد لاگت آئی ہے۔  

 محسن نقوی نے لاہوربرج توسیعی منصوبے کا دورہ کیا، محسن نقوی نے برج کی سٹرک کا معائنہ کیا اور اعلی معیار کو سراہا۔ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  فیروز پور روڈ کے اہم پوائنٹ پر لاہور برج کی توسیع سے ٹریفک کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا۔ ریلوے، لیسکو و دیگر مسائل کو ہماری حکومت نے ذاتی دلچسپی لے کر حل کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ یومیہ ایک لاکھ 60 ہزار گاڑیاں کوآمدورفت میں بے پناہ سہولت ملے گی۔شہریوں کے قیمتی وقت اور ایندھن کی مد میں یومیہ کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔  کمشنروڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا، چیف انجینئرایل ڈی اے،  کنٹریکٹر اور پراجیکٹ کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ لاہور برج کی توسیع سے یہ برج اب کل 12 لین پر مشتمل ہے۔ اس برج میں ڈرینج کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ برج کی تکمیل میں گزشتہ حکومت میں تاخیر ہوئی۔

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر،،اظفر علی ناصر،  منصور قادر، ابراہیم  حسن مراد،  چیف سیکرٹری، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات،  ڈپٹی کمشنر اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ منصوبہ19 مئی 2021 کو شروع کیا گیا تھا، لیسکو اور ریلوے ایشوز کے باعث منصوبہ مسلسل دو سال تاخیر کا شکار رہا۔  منصوبہ گزشتہ دور حکومت میں مسلسل نظر انداز رہا ۔ لاہور برج کی توسیع کا منصوبہ التوا کا شکار ہونے پر شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔

دوسری جانب محسن نقوی نے کچے کے علاقہ کے دورے کےمتعلق  لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقہ کوڈاکوؤں سے 80فیصد کلیئر کرالیا ہے۔ دوتین گروپ رہ گئے ہیں،ان کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کررہی ہے، کچے کے علاقے میں اسکول اور ڈسپنری بنائیں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال مسلسل بہتر ہوتی نظر آئے گی۔ لاہور برج کا کام مکمل ہوگیا، کچھ دیر میں کھول دیا جائے گا۔

Bilal Arshad

Content Writer