محکمہ ہائرایجوکیشن نےکالجوں میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

محکمہ ہائرایجوکیشن نےکالجوں میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
کیپشن: HEC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)محکمہ ہائرایجوکیشن  کی کالجز کی سطح پر اصلاحات کے لئےاہم پیشرفت،سیکرٹری  ہائرایجوکیشن پنجاب نے انتظامی اور فنانشل امور کے حوالے سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق محکمے کی 37 مختلف ذمہ داریاں متعلقہ افسران کو دی گئی ہیں،نوٹی فکیشن میں ری اپروپری ایشن آف کالج فنڈز، کوالیفیکیشن الاؤنس، جی پی فنڈ اور این او سیز کے اجراء سمیت دیگر امور کی ذمہ داریاں شامل ہیں،سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب کے مطابق فیلڈ آفیسز کو با اختیار بنانے سے محکمے کی کارکردگی میں بہتری مطلوب ہے،ندیم محبوب کے مطابق نوٹی فکیشن کے اجراء سے ڈی پی آئی کالجز اور ڈویژنل ڈائریکٹرز کو متعلقہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

دوسری جانب لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں یونیورسٹی ریسرچ اینڈ انوویشن بورڈ کی پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں نامور سائنسدان، کاروباری افراد، صعنت کار اور اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی، اس موقع پر سنٹر آف انٹرپرینیورشپ کا قیام عمل میں لایا گیا، میٹنگ میں اورک کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی، اچیومنٹ اور آئندہ پانچ سالہ حکمت عملی کے متعلق بریفنگ دی گئی اور یونیورسٹی میں سنٹر آف انٹر پرینیور شپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، تہمینہ سعید چودھری، وسیم واصف اشرف، عبدالباسط، شاہ رخ جمال بٹ، قاسم علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب قریشی، قمر حسین عباسی، سارہ الیاس اور دانش صدیقی نے شرکت کی، جبکہ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر اقصی شبیر، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹرآمنہ معظم، چیئرپرسن آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر محمد فیاض، ڈاکٹر مصومہ عباس، ڈاکٹر سحر ضیا، طیب معین اور شبیلا فیاض نے بھی شرکت کی۔

وائس چانسلر پروفیسر کنول امین کا کہنا تھا کہ اورک کی جانب سے یونیورسٹی ریسرچ اینڈ انویشن بورڈ کی پہلی میٹنگ خوش آئند ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے طالبات سائنسدانوں، کاروباری افراد، صعنت کار اور اوورسیز پاکستانیز کے تجربات سے مستفید ہوں گی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer