علی رامے:پی ٹی آئی حکومت کی کفایت شعاری اور بچت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے, وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہوائی سفر کے اخراجات 24 کروڑ 29 لاکھ روپے تک پہنچ گئے، نئے مالی سال میں وزیر اعلی کے ہوائی سفرکےاخراجات میں 3 کروڑ 29 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی کفایت شعاری اور بچت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے,نئے مالی سال دوہزار انیس بیس کے بجٹ میں میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہوائی سفر پر اخراجات کے لئے 27 کروڑ 49 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، حکام کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے ہوائی سفر میں جیٹ طیارہ اور ہیلی کاپٹر کے اخراجات شامل ہیں۔
اخراجات میں کریو سٹاف کی تنخواہوں سمیت دیگر اخراجات بھی شامل کئے گئے ہیں، پچھلے مالی سال دوہزار اٹھارہ انیس میں وزیر اعلی کے ہوائی سفر پر اخرجات 20 کروڑ روپے تھے لیکن وزیر اعلی کے ہوائی سفر کے اخراجات 24 کروڑ 29 لاکھ روپے تک پہنچ گئے۔
نئے مالی سال میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہوائی سفرکےاخراجات میں 3 کروڑ 29 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے لیکن محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ راواں سال فلائٹ مینٹی نینس اور آپریشن پر اخرجات مختص شدہ فنڈ کی نسبت کم خرچ کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 17اگست 2018ء کو ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﮯ سربراہ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ وزیر اعلیٰ پنجاب ﮐﮯ ﻋﮩﺪﮮ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﻋﺜﻤﺎﻥ ﺑﺰﺩﺍﺭ ﮐﻮ ﻧﺎﻣﺰﺩ ﮐﯿﺎ تھا۔ ان کی نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے اکثر اراکین نے حیرت کا اظہار کیا اور کڑی تنقید کی۔ مقامی میڈیا پر عثمان بزدار کے قتل میں ملوث ہونے کی خبر چلنے کے بعد اگلے دن عمران خان نے عثمان کے حق میں کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔