علی رامے:پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے پہلے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کو جولائی کی تنخواہیں اور الاؤنسز جبکہ پنشنرز کو ماہانہ پنشن 31 جولائی کو ادا کی جائے گی۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق یکم اور 2 اگست کو ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے باعث ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
گورنر پنجاب نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، الاؤنسز اور پنشن کی 31 جولائی کو ادائیگی کی منظوری دے دی ہے۔
اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔ متعلقہ بینکوں کو بھی 31 جولائی کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کے لیے ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔