ویب ڈیسک ;پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شہریوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں نے پہلے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
شہریوں کے مطابق پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے نہ صرف سفری اخراجات بڑھ گئے ہیں بلکہ اشیائے خورونوش، ٹرانسپورٹ اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، جس سے عام آدمی کا گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہوگا۔
عوام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث روزمرہ زندگی گزارنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، اس لیے حکومت فوری طور پر قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔
شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے اور عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے اور عوام دوست اقدامات کیے جائیں۔