ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار

لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، کہیں تیز بارش، موسم خوشگوار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر;لاہور کے مختلف علاقوں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش  سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں  واپڈا ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، گلبرگ اور ڈیفنس اطراف میں بارش ہوئی،  او پی ایف سوسائٹی، ایل ڈی اے ایونیو، فیصل ٹاؤن اور ماڈل ٹاؤن اور اطراف میں بھی بارش سےموسم میں خوشگوار تبدیلی آ گئی۔

اس کے علاوہ  ٹاؤن شپ، رنگ روڈ ، فیروز پور روڈ اور اطراف میں بھی بادل برس پڑے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے، جبکہ بارش کے 70 فیصد امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔ موجودہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔