ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون کا سلسلہ جاری، مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارشیں

 مون سون کا سلسلہ جاری، مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارشیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فارن یامین: ملک میں مون سون کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کے متعدد شہروں میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

بارش ٹاؤن شپ، فیروزپور روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، کچا جیل روڈ، نشتر، گڑھی شاہو، شادمان، مزنگ، جین مندر، اندرون شہر، آزادی چوک اور ملحقہ علاقوں میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ اچھرہ، سمن آباد، ملتان روڈ، گرین ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔

بارش کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی آئی، جبکہ تقریباً 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔ تاہم کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا موجودہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر مزید بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔