سٹی42: میٹ ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں 12 سے 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان بتایا ہے۔
اسلام آباد اور پنجاب کے علاقوں راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اس کے ساتھ میٹ ڈیپارٹمنٹ نے منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال میں 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے۔
میٹ نے حافظ آباد، چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا میں اور فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن اور گردونواح میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان بتایا ہے۔
خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں بشمول چترال، دیر، سوات، کالام، مانسہرہ، بٹگرام، میں اگلے 12 سے24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، میں اگلے 12 سے24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہو سکتی ہے اور پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح کے علاقوں میں اگلے 12 سے24 گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کا انتباہ
ممکنہ موسمی صورتحال کے دوران درختوں کے گرنے، بجلی کی بندش، کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اور حد نگاہ کم ہونےکے باعث ٹریفک حادثات کا بھی خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ درختوں، بلبورڈز اور غیر محفوظ تعمیرات سے دور رہیں۔گاڑیوں کو محفوظ جگہوں پر پارک کریں۔ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔تازہ ترین موسمی صورتحال سے آگاہ رہیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔