ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی سی ڈی سے بازیابی کے متعلق کیس،عدالت نے درخواست نمٹادی

سی سی ڈی سے بازیابی کے متعلق کیس،عدالت نے درخواست نمٹادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں سی سی ڈی سے بازیابی کے متعلق کیس کی سماعت ، ڈی ایس پی ،سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے ملزم عدالت پیش کردیا ، عدالت نے پولیس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درخواست نمٹادی ۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے شہری عاشق علی کی درخواست پر سماعت کی ، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر پیش ہوئے ،ایس پی ، سی سی ڈی ناصر عباس پنجوتا ، ڈی ایس پی سید حسنین حیدر پیش ہوئے اور ملزم عاطف کو عدالت پیش کیا اور بتایا کہ ملزم کیخلاف قتل سمیت دیگر سنگین نوعیت کے دس مقدمات ہیں ، اور ملزم سے تفتیش کیلئے مجسٹریٹ سے جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے،چیف جسٹس نے پولیس رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی ۔
 

Ansa Awais

Content Writer