ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبہ پنجاب میں الیکشن  کے دن  کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل  کر لیے گئے

صوبہ پنجاب میں الیکشن  کے دن  کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل  کر لیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قصر کھوکھر:پنجاب حکومت 25 جولائی کو الیکشن کرانے کیلئے تیار، صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے تمام انتظامات اور سکیورٹی پر ہوم ورک مکمل کر لیا گیا۔ خود کش دھماکوں کے بعد امیدواروں کی سکیورٹی سخت اور نئے سرے سے الرٹ جاری۔

ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں تمام سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں، سکیورٹی فورسز، پولیس، رینجرز، صوبائی اور ضلعی انتظامیہ نے تمام ضروری اقدامات کرلئے ہیں۔ سکیورٹی پلان بھی تیار کر لیا گیا۔ ہے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کے انتظامات شروع

محکمہ داخلہ کے ایک اعلی افسر نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز کے پی کے اور بلوچستان میں خود کش دھماکوں کے بعد پنجاب کے امیدواروں کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے سیاسی رہنماؤں اور تمام اضلاع کی پولیس کو نئے سرے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔