الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کے انتظامات شروع

الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے پولیس کے انتظامات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کے حوالے سے پولیس نے انتظامات شروع کر دیے۔ 25 اضلاع میں 14 ہزار اضافی اہلکار بھیجے جائیں گے۔ زیرتربیت 2300 اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی پر بھیجا جائیگا۔

آئی جی پنجاب سیدکلیم امام کے احکامات پر صوبہ بھر کے 25 اضلاع میں موجود پولیس کے علاوہ اضافی نفری دی جائے گی۔ ان تمام اضلاع میں تربیت یافتہ، زیرتربیت اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جسکے مطابق609 ریزرو کو  22جولائی شام 4 بجے تک متعلقہ ڈسٹرکٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ جس میں پنجاب کانسٹیبلری کے تربیت یافتہ 1945 اہلکار جبکہ زیرتربیت 2300 اہلکاروں کو الیکشن ڈیوٹی پر بھیجا جائیگا۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:صوبائی اسمبلی کے 6 حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی چھپائی تعطل کا شکار

اسی طرح 765ایس ای جی کے اہلکاروں کو بھی الیکشن ڈیوٹی کیلئے بھجوایاجائیگا۔ پنجاب ہائی وے پولیس کے7ہزار، پنجاب انویسٹی گیشن کے 200 اہلکار، سہالہ کالج 445، چوہنگ کالج کے 406، فاروق آباد کے329اہلکار، سرگودھا ٹریننگ سکول کے211،راولپنڈی کے 156 ،ملتان کے245اہلکار شامل ہیں۔

آئی جی نے مزیداحکامات جاری کیے ہیں کہ متعلقہ افسران ٹرانسپورٹ کاانتظام کر کے اہلکاروں کو متعلقہ اضلاع میں پہنچایا جائے جبکہ ہر پولیس اہلکار اپنا شناختی کارڈ، سروس کارڈ ہمراہ لائیں۔ تمام اہلکار26جولائی کو اپنے پرانے اضلاع میں رپورٹ کریں گے۔