ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری سمیت شمالی علاقوں میں شدید برفباری، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

مری سمیت شمالی علاقوں میں شدید برفباری، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مری ، کشمیر اور گلگت بلتستان  میں  شدید برفباری کے دوران پاک فوج کی جانب سے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ 

ملک کے مختلف علاقوں میں جاری شدید برفباری کے دوران پاک فوج  عوام کے ریلیف کیلئے پیش پیش ہے۔ 

شدید برفباری اور درجہ حرارت منفی  کے باوجود پاک فوج کے جوان ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے متحرک ہیں۔ پاک فوج کے جوان بچوں، بزرگوں اور خواتین کو برف میں دھنسی گاڑیوں سے نکال  کر محفوظ مقامات تک پہنچا رہے ہیں۔ 

برفباری سے ریسکیو کئے گئے افراد کو پاک فوج کی جانب سے خوراک ، طبی امداد اور گرم کمبل بھی فراہم کئے جا رہے ہیں۔ 

سخت موسمی حالات میں  منظم ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن ثبوت ہے کہ پاک فوج ہر آزمائش کی گھڑی  میں قوم کے اعتماد پر پوری اترتی ہے۔