ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبہ بھرمیں زرعی سرکاری اراضی کاشت کے لئے دی جائے گی۔ 50ہزار افراد کو کاشت کیلئےسرکاری زمین دینےکیلئےفوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی نوجوانوں کیلئےسی سی ڈی،ایکسائز، ٹورازم پولیس ودیگرمیں سینکڑوں آسامیوں کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا 32 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تاریخی فیصلے کیے گئے، نئے پراجیکٹس اور ترقی کا نیا روڈ میپ پیش کیا گیا۔ اجلاس کو اضلاع کےبعداب تحصیل سطح پربھی شاندارگرین بس چلے گی۔ الیکٹروبس سروس شروع کرنےکیلئےایک ہزارگرین بسیں منگوانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ 

الیکٹرو بس میں 25مارچ سے کیش لیس ادائیگی سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کیش ادائیگی کی صورت میں مسافرکوالیکٹرک بس میں زیادہ کرایہ اداکرناپڑے گا۔ کابینہ کی جانب سے ٹی کیش کارڈ، بینک کارڈسسٹم 25مارچ سے نافذ کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تاجرطبقے کے لئے قوانین میں آسانی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کا حکم دیا گیا ہے۔ 

ثقافت و لائیو سٹاک کے فروغ کیلئےتمام اضلاع میں ہارس اینڈکیٹل شوکرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ہر ضلع میں ہارس اینڈ کیٹل شو کی طرز پر تقریبات منعقد کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ہر شخص کو اس کا حق دے رہے ہیں، ہر سہولت شہر سے تحصیل اور تحصیل سے گاؤں تک پہنچ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز جانب سے نئے سیاحتی مقامات متعارف کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔ 

کابینہ نے 2سال میں ایک ملین نوکریاں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ایکسائزٹیکسیشن اور نارکوٹیکس کنٹرول میں 216خالی آسامیوں پرکانسٹیبل بھرتی کی منظوری، کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 1000 نئی آسامیوں کی منظوری، مری ٹورازم پولیس کے لیے 980 نئی آسامیوں کی منظوری، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ڈیپارٹمنٹ میں نئی آسامیوں کی منظوری، ٹی ڈی سی پی میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر آسامیوں کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاو ہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے آئی سی ٹی سیل کے ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی منظوری، ٹوارزم آرکیالوجی، میوزیم اور ملحقہ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتیوں کیلئےپابندی میں نرمی کی منظوری بھی دے دی گئی۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کچے کے علاقے سے 141ڈاکو سرینڈر کر چکے ہیں، پوٹھوہار ریجن میں بارش کی وجہ سے گندم کی فصل بہترہونے کا امکان ہے، کابینہ نے سکول مینجمنٹ کونسل پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی۔