ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو خط لکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھ کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وینیوز تبدیل کرنے کے معاملے کو انڈیپنڈنٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بنگالی میڈیا کے مطابق بی سی بی کو امید ہے کہ آئی سی سی اس معاملے کو ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کو بھیج دے گا۔

اسی کے ساتھ بنگلہ دیش کی ٹیم بھی حکومت اور بی سی بی کے موقف کی تائید کر رہی ہے، جبکہ گروپ مرحلے میں بنگلہ دیش کے چاروں میچز بھارتی شہر کولکتہ اور ممبئی میں شیڈول ہیں۔