علی ساہی: ٹوکن نادہندہ،غیر نمونہ نمبرپلیٹ اور مطلوب گاڑیوں کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفالٹر ،سسٹم میں بلاک گاڑیوں کو موٹر وے پر اور اسلام آباد میں بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسی طرح ڈیفالٹر،نان رجسٹرڈ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کو ایم ٹیگ بھی جاری نہیں ہوگا۔
عمر شیر چٹھہ نے سخت ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تمام گاڑیوں کےخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائےگی جبکہ ٹیکس وصولی کے ساتھ گاڑیاں متعلقہ ادارے بند کریں گے۔
محکمہ ایکسائز،ایف ڈبلیو او ،موٹروے پولیس کا ڈیٹا انٹگریٹ حتمی مراحل میں ہے۔
پنجاب میں ون ایپ کے ذریعے بھی ایسی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں شروع ہو چکا ہے۔
ٹیکس وصولی کے ساتھ سکیورٹی ایشوز کومدنظر رکھتے ہوئے انٹگریشن کا عمل جاری ہے۔
عمرشیر چٹھہ نے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں اگلے ہفتے سے عملدرآمد شروع کروادیا جائیگا۔