ویب ڈیسک: امریکی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم نے ٹک ٹاک کے امریکی اثاثے خرید کر ایک نئی مشترکہ کمپنی قائم کر دی .
کنسورشیم کی قیادت میں ایڈم پریسر بطور چیف ایگزیکٹو جبکہ ول فیرل بطور چیف سکیورٹی آفیسر کام کریں گے۔ بورڈ میں ٹک ٹاک امریکہ کے سی ای او شو چیُو، اوریکل، سلور لیک، MGX اور دیگر سرمایہ کار شامل۔
اس معاہدے کے تحت امریکی صارفین کا ڈیٹا اور الگورتھم کی سکیورٹی نئی کمپنی کے پاس ہوگی جبکہ اوریکل ڈیٹا اسٹوریج کی نگرانی کرے گا۔بائٹ ڈانس کے پاس تقریباً 19.9 فیصد حصہ رہے گا اور باقی زیادہ تر امریکی اور اتحادی سرمایہ کاروں کے پاس ہوگا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ ٹک ٹاک کو بچانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ امریکی صارفین کے لیے ایپ کا ظاہری تجربہ زیادہ نہیں بدلے گا، تاہم الگورتھم امریکی ڈیٹا پر دوبارہ تربیت دی جائے گی تاکہ قومی سلامتی کے خدشات دور کیے جا سکیں۔
واضح رہے کہ یہ اقدام امریکی قانون کے تحت کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹک ٹاک کو یا تو امریکی ملکیت میں منتقل کیا جائے یا ملک میں پابندی لگائی جائے۔