ویب ڈیسک : پی ٹی آئی وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
الیکشن کمیشن کےذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا مراسلہ نہیں بھیجا، ذرائع نے کہا کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی نوٹیبفائی کرنے کا کہا تو آپ کی درخواست پر غور کریں گے۔پی ٹی آئی اراکین نگران وزیر اعلی پنجاب سے متعلق اپنے تحفظات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے۔
جس پر الیکشن کمیشن نے مؤقف پیش کیا کےنگران حکومتوں کو پابند کر دیا ہے وہ کچھ بھی غیر آئینی کریں گی تو ہم ایکشن لیں گے، کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کہ نگران وزیر اعلی کون ہے؟
پی ٹی آئی وفد نے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ سے متعلق بھی الیکشن کمیشن سے استفسار کیا، جس پر الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ رواں ہفتے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن سے متعلق پیشرفت ہوگی۔