ایپل کے نئے آئی فونز کیسے ہوں گے؟جانیے

ایپل کے نئے آئی فونز کیسے ہوں گے؟جانیے
کیپشن: Iphone
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایپل کے آئی فون 15 سیریز کے فونز تو ستمبر یا اکتوبر میں متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کے حوالے سے تفصیلات ابھی سے سامنے آرہی ہیں۔

اس سال ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز میں چند غیر متوقع تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے تاکہ ڈیزائن کے لحاظ سے وہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز سے ملتا جلتا نظر آئے۔ایک رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس میں اینڈرائیڈ فونز کی طرح خم ایجز کا ڈیزائن دیا جائے گا جبکہ کناروں کی پٹی یا بیزل کو کم کیا جائے گا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ڈسپلے سائز کے لحاظ سے آئی فون 15 سیریز گزشتہ سال کے آئی فون 14 سیریز جیسی ہی ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 پرو میکس ڈیزائن کے لحاظ سے سب سے زیادہ خوبصورت ماڈل ہوگا۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-23/news-1674466687-2784.jpg

اس سال آئی فون 15 میں بھی ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کا اضافہ کیا جائے گا جو کہ گزشتہ سال صرف آئی فون 14 پرو ماڈلز میں دیا گیا تھا۔اس سال کے پرو ماڈلز میں بٹن نہیں ہوں گے بلکہ والیوم اور پاور بٹن کو ڈیوائس کے اندر ہی نصب کردیا جائے گا۔

اسی طرح آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس ایپل کے اولین فونز ہوسکتے ہیں جن میں یو ایس بی سی پورٹ چارجنگ کے لیے دی جاسکتی ہے۔ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سال آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

ایک اور لیک میں بتایا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 15 میں کمپیوٹنگ پاور کی بجائے بیٹری لائف کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔