ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن کی پنجاب و خیبر پختونخوا کے نگران وزرا اعلیٰ کیلئے ہدایات جاری  

Care take cm,Election commission,instructions,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزرا اعلیٰ کیلئے 10نکاتی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

 تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزرا اعلیٰ کو کہا گیا ہے کہ حکومتیں روزمرہ کے امور تک محدود رہیں گی،عہدہ سنبھالنے کے 3 روز تک نگران وزرائے اعلی الیکشن کمیشن کو اپنے گوشوارے جمع کرائیں گے،نگران حکومتیں ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کرسکیں گی، اور نہ ہی ترقیاتی سکیموں کا اعلان کرسکیں گی۔

 ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ تبادلے الیکشن کمیشن کی منظوری سے ہونگے،دونوں صوبوں کے تمام بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردئیے گئے ہیں، نگران حکومتیں صاف شفاف منصفانہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرینگے،نگران حکومتیں وزرائے اعلی،وزراء مشیران سے رہائشگاہیں خالی مراعات واپس لیں گی۔ 

  الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہےکہ نگران حکومتیں اضافی نفری کو واپس بلائیں گی،سیاسی بنیادوں پر اداروں میں تقرریوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو فراہم کرینگی،دونوں صوبوں میں سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کردی گئی ،  لیکن اس دوران پبلک سروس کمیشن کو بھرتیوں کی اجازت ہو گی اور جاری ترقیاتی کاموں پر بھی پابندی نہیں ہوگی۔