ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قوانین کی خلاف ورزی پروزیراعظم کو 2 بارجرمانہ

British Prime Minister Rishi Song has been fined twice for violating the rules
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برطانوی وزیراعظم رشی سونک کوقوانین کی خلاف ورزی پر 9 ماہ میں دو بار جرمانہ ہوا ہے تاہم اب بھی ان کاکہناہے کہ وہ قانون کا احترام کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم کی چلتی کار میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے کی ویڈیو وائرل ہونے پر انہیں جرمانہ بھی کیا گیاتھا،ڈاﺅننگ سٹریٹ نے بھی وزیراعظم رشی سونگ کی جانب سے افسوس کااظہار بھی کیا ، آج انہوں نے شرمندگی کااظہار کیاہے۔

 ایک ہسپتال کے دورے کے موقع پر رشی سونک نے کہاکہ میں شرمندہ ہوں کہ میں نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی ،یہ میری غلطی تھی اور میں نے معافی مانگ لی تھی ۔

اس سے قبل رشی سونک کو سابق وزیراعظم کے ہمراہ کووڈ قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا تھا، رشی سونک بورس جانسن کے بعد دوسرے وزیراعظم ہیں جنہیں جرمانہ کیاگیا۔

ایک سوال ”عوام کس طرح اعتماد کر سکتے ہیں کہ آپ قانون کی پاسداری کرتے ہیں “کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بالکل میں قانون کا احترام کرتا ہوں ،جیساکہ مجھ سے غلطی ہوئی،جس پر میں نے ندامت کااظہار کیا اور اپنی عوام سے معافی مانگی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر