ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی بریک ڈاؤن، نواز شریف نے اہم ہدایات دیدیں  

Electricity breakdown,Nawaz sharif,instructions,City42
کیپشن: Nawaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا رابطہ، میاں نوازشریف نے بجلی بحران سے متعلق معلومات لیں اور جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایات دیں ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماﺅں کا اجلاس حسن نواز کے دفتر میں جاری ہے، اجلاس میں مریم نواز ، رانا ثنا اللہ ، سینیٹر افنان خان اور سعود مجید شریک ہیں۔

 میاں نواز شریف سے مریم اورنگزیب نے رابطہ کیا،میاں نواز شریف نے پاور کٹ کے متعلق معلومات لیں اور جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی ہدایات دیں ۔

نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس شام تک جاری رہنے کا امکان ہے،مریم نوازکی رانا ثنا کے ہمراہ 26 جنوری کو لندن سے لاہور روانگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہو گی ۔