وزیراعلیٰ پنجاب نے زیرو روٹ اور سرکاری پروٹوکول لینے سے انکار کر دیا    

Care take Cm Punjab,Mohsin raza naqvi,big decision,City42
کیپشن: Sayyed Mohsin raza naqvi,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کا بڑا فیصلہ، زیرو روٹ لینے سے انکار کردیا،سرکاری پروٹوکول بھی نہیں لیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب نے واضح کیا کہ وہ اپنی گاڑی اور پٹرول استعمال کریں گے،واضح رہے کہ زیر و روٹ پہلے تمام وزراء اعلی کے لئے لگائے جاتے رہے ہیں، زیر و روٹؕ کا مطلب جب وزیراعلی پنجاب نے دفتر سے کسی بھی جگہ جانا ہوتو ٹریفک مکمل بند کردی جاتی ہے اور جب تک وزیراعلی کا پروٹوکول گزر نہیں جاتا اس وقت تک ٹریفک کو عام شہریوں کے لئے نہیں کھولا جاتا ہے۔

ماضی میں زیر و روٹ کے لئے سپیشل ہدایات جاری کی جاتی تھیں کہ لگایا جائے لیکن وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کسی بھی قسم کا پروٹوکول لینے اور زیرو روٹ لینے سے بھی صاف انکار کردیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی نے کہاکہ وہ عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، کسی صورت عوام کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتے ہیں، عوام کو سہولیات دینے اور شفاف ، غیر جانبدار اور منظم طریقے سے سسٹم کو چلانا میری ذمہ داری ہے ۔