ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرک کا امتحان دینے والے طلبا کے لئے اہم خبر

Matric,students,exams,practical,City42
کیپشن: examination hall ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)دیر آید ،درست آید،میٹرک کا امتحان سائنس مضامین کیساتھ دینے والے لاکھوں طلباء کی سنی گئی۔

امتحانات میں صرف 2 ماہ باقی رہ گئے،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے پورا سال گزرنے کے بعد سکولوں کو پریکٹیکل کاپی فراہم کرنا شروع کردیں۔
لاہور میں 65 ہزار سےزائد کاپی فراہم کردی گئیں،،پنجاب بھر میں فزکس، کیمسٹری،بیالوجی اور کمپیوٹر کی 15 لاکھ سے زائد جبکہ لاہور میں 65 ہزار سےزائد کاپی فراہم کردی گئی ہیں۔طلباء کا کہنا ہے کہ پریکٹیکل کاپیاں دینا تھیں تو تعلیمی سال کے آغاز پر ہی فراہم کردی جاتیں،اب 2 ماہ میں عملی امتحان کی تیاری کیسے کریں گے،پریکٹیکل سمجھ کر کاپی بنانے کیلئے بھی وقت درکار ہے۔رواں سال میٹرک کے سالانہ امتحان کا آغاز یکم اپریل سے ہونا ہے۔