ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا مشورہ مسترد کردیا

ن لیگ نے پیپلزپارٹی کا مشورہ مسترد کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بلاول بھٹو کےحکومت کےخلاف تحریک عدم اعتماد کےمشورے کو ن لیگ نےمسترد کردیا، احسن اقبال کہتے ہیں کہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ ہونا چاہیے،  شیخ رشید نے بلاول بھٹو کے بیان کی حمایت کردی ۔
حکومت کو گھر کیسے بھیجیں؟ نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں طریقہ کار پر اختلاف سامنے آگیا، بلاول بھٹو نے گزشتہ روز اپوزیشن کو مشورہ دیا تھا کہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کا درست طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے۔ احسن اقبال نےپیپلزپارٹی کی تحریک عدم اعتماد کی تجویز پرانی قرار دیدی،کہتے ہیں حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ ہونا چاہیے۔
حکومتی وزیر شیخ رشید بلاول بھٹو کے مشورے کے حامی نکلے ،کہتے ہیں بلاول سمجھدار اور بالغ ہوگئے ہیں، جلسے جلوسوں سے کچھ نہیں ہوتا،عدم اعتماد ہی واحد طریقہ ہے۔ بلاول بھٹو کے تحریک عدم اعتماد کےمشورے پر نون لیگ نے اپنے ردعمل کا کھل کر اظہارتو کردیا، اب دیکھنا ہے کہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتیں اس پرواضح مؤقف کب اپناتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer