ب فارم اپ لوڈ کرنے کا معاملہ،نئی ڈیڈ لائن مل گئی

 ب فارم اپ لوڈ کرنے کا معاملہ،نئی ڈیڈ لائن مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض :سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑ طلباء کے ب فارم اپ لوڈ کرنے کا معاملہ، تاحال 80 فیصد بچوں کے ب فارم کا اندراج ممکن ہوسکا، 20 فیصد طلباء کے ب فارم کا اندراج ہونا باقی ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی۔


سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑطلباء کے ب فارم اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں سے صرف ایک ڈسٹرکٹ سو فیصد ب فارم آپ لوڈ کرسکا۔باقی 35 ڈسٹرکٹ میں 20 فیصد طلباء کے ب فارم کا اندراج ہونا ابھی باقی ہیں۔ڈسٹرکٹ لاہور کے 80 فیصد بچوں کے ب فارم اپ لوڈ ہوئے ہیں،ابھی تک 100 فیصد اندراج کے ساتھ ڈسٹرکٹ قصور پہلے نمبر پر ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

 دوسری جانب پرائیویٹ کالجز کیلئے خوشخبری، محکمہ تعلیم نے رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان کردیا،محکمہ ہائر ایجوکیشن کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے پرائیویٹ کالجز کی رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان کردیا ہے۔ ڈی پی آئی کالجز نے رجسٹریشن کیلئے عائد سخت شرائط میں نرمی کر دی۔ نئی شرائط کے تحت کالجز میں ریسرچ جنرل کی شرط 2 سے کم کرکے 1 کر دی گئی۔لائبریری کتابوں کی تعداد 500 سے کم کرکے 250 کردی گئی۔


رجسٹریشن کیلئے مقرر کالج احاطے کی شرط بھی نرم کردی گئی ہے۔ ڈی پی آئی کالجز اب نئی شرائط پر ہی رجسٹریشن کیا کرے گا۔ شرائط سخت ہونے کے باعث بیشتر کالجز کی رجسٹریشن التواء کا شکار تھی۔ پرائیویٹ کالجز نے محکمہ ہائر ایجوکیشن سے شرائط میں نرمی کا مطالبہ کیا تھا۔ 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer