شہید ڈولفن اہلکار اسماعیل رؤف کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ڈاکٹر عثمان انور

Dolphen Force, Ismael Rouf Shaheed, Rawalpindi Police Encounter, IG Punjab, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈاکووں سے مقابلہ کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے ڈولفن اہلکار  اسماعیل روف کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس ڈولفن اہلکار  اسماعیل روف کی لازوال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

راولپنڈی میں دو ڈاکوؤں کی فانرگ سے شہید ہونے والے  ڈولفن سکواڈ  کینٹ راولپنڈی کے اہلکار  اسماعیل روف  نے مری روڈ پر مشکوک کار سوار ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر محکمہ کی ذمہ داری ، ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔  آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی کو زخمی ہونے والے ڈولفن اہلکار عاصم کی بہترین نگہداشت کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ زخمی ڈولفن اہلکار عاصم کی جلد از جلد  صحت یابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

پنجاب پولیس ڈولفن اہلکار  اسماعیل روف  جیسے 16 سو سے زائد شہدا، 1700 سے زائد غازیوں کی امین فورس ہے۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل، علاقے کو کوارڈن آف کر لیا گیا۔