ڈولفن اہلکار کے قاتلوں کے متعلق اہم معلومات مل گئیں

Dolphin Force, Rawalpindi police encounter, City42, Tank Pakhtoonkhwa,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: راولپنڈی ڈولفن اہلکار کو فائرنگ سے شہید کرنے کے کیس میں راولپنڈی پولیس نے ملزمان کی اہم معلومات حاصل کرلیں۔ 

سڑک پر ٹریفک میں پھنسنے کے بعد ڈاکو جو گاڑی چھوڑ کر بھاگ گئے اس گاڑی سے تصاویر اور اسلحہ لائسنس بھی ملا ہے۔

پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز ن کامران اصغر نے بتایا ہے کہ  فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو شہید کرنے والے ایک ملزم کی ٹانگ میں راڈ ڈلا ہ ہواے۔ 

راولپنڈی ملزمان کا تعلق کے پی کے کے علاقے ٹانک سے ہے۔ یہ خطرناک ڈاکو  گاڑی چھوڑنے کے بعد 2 شہریوں سے  موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے ہیں۔

ملزموں کو گرفتار کرنے کے لئے پولیس نے بڑے پیمانہ پر ناکہ بندی کر دی ہے اور  تمام بس اڈوں پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی،