راولپنڈی میں ڈاکوؤں سے انکاؤنٹر مین ڈولفن فورس کا اہلکار شہید

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: راولپنڈی کے تھانہ وارث خان کی حدود بھابڑا بازار کے علاقے میں پولیس مقابلہ  کے نتیجہ میں ڈولفن فورس کا ایک اہلکار شہید ہو گیا۔ 

ڈاکووں سے فائرنگ کے تبادلے میں پولیس ڈولفن فورس کا  ایک اہلکار  زخمی بھی ہو گیا۔

وارث خان پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او  محمد طیب نے بتایا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی رات ملزمان  ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے۔  ڈولفن فورس کے  اہلکاروں نے ڈاکوؤں کا  پیچھا کیا ۔

ڈاکوؤں نے  رش میں پھنسنے پر اپنی  گاڑی چھوڑ  دی اور  فرار ہوتے ہوئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔