ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمرہ زائرین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

عمرہ زائرین کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی عرب میں وزارتِ حج وعمرہ نے زائرین کی سہولت کے لیے اردو سمیت 16 زبانوں میں ’عمرہ وزیارت گائیڈ‘ جاری کردی ہے جس کا مقصد زائرین کو ان کی زبان میں اہم معلومات فراہم کرنا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے جاری گائیڈ میں عمرہ اور زیارت کے مختلف مراحل کے بارے میں مکمل تفصیلی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان میں سفرِعمرہ کی تیاری سے لے کر ویزے اور نسک پر عمرہ پرمٹ کا حصول، حرمین شریفین میں ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ واپسی کے مراحل کی آسان زبان میں رہنمائی کی گئی ہے۔

یہی نہیں بلکہ اس گائیڈ کو آسان بنانے کے لیے تصاویر کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ مختلف مقامات کے نقشے اور معلوماتی وڈیوز بھی ہیں تاکہ زائرین کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

ڈیجیٹل گائیڈ بک عمرہ کے حوالے سے احرام کے امور، طواف، سعی اورحرمین شریفین کے آداب کے علاوہ حرمین شریفین میں فراہم کی جانے والی بنیادی خدمات کو بیان کیا گیا ہے۔

وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق عمرہ وزیارت گائیڈ‘ کا مقصد عمرہ زائرین کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ زائرین اپنے سفرِ عمرہ کے دوران فراہم کی جانے والی خدمات سے درست طور پر مستفیض ہوسکیں۔

 
 
 

Ansa Awais

Content Writer