ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈ میں جعلی ویزے پر کام دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

انگلینڈ میں جعلی ویزے پر کام دینے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بر طانیہ نے جعلی ویزے پر کام دینے والے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پربیرونِ ملک سے ملازمین بھرتی کرنے پرپابندی عائد ہوسکتی ہے۔

 برطانوی اخبار کے مطا بق جعلی ویزا اسپانسرشپ کے کیسز میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

 دوسری جانب برطانیہ میں 25 فروری بروز بدھ سے دوہری شہریت کےحامل افراد کیلئےنئے قواعد نافذ ہوں گے.

  دہری شہریت کے باوجود برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر ملک میں داخلے سے روکا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوہری شہریت والوں کوبرطانیہ داخلےکیلئے ویزا، برطانوی پاسپورٹ یاسرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا.

  برطانوی پاسپورٹ نہ ہونے پر الیکٹرانک آتھورائزیشن ETA یا سرٹیفکیٹ آف اینٹائٹلمنٹ درکار ہوگا۔

 ای ٹی اے کے ذریعے خاندان کے افراد سے ملنے یا سیاحت کیلئے 6 ماہ تک برطانیہ میں قیام ممکن ہے۔