ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ بلدیات نےگرین بسوں کے شیلٹرز کیلئے 1 ارب 80 کروڑ روپے مانگ لئے

محکمہ بلدیات نےگرین بسوں کے شیلٹرز کیلئے 1 ارب 80 کروڑ روپے مانگ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: محکمہ بلدیات نے گرین بسوں کے شیلٹر اسٹینڈز کی تعمیر کے لیے 1 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز   مانگ لئےہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ خزانہ کو باقاعدہ سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق شہر سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 2600 شیلٹر اسٹینڈز تعمیر کیے جائیں گے۔ ان شیلٹرز پر مسافروں کے بیٹھنے اور گرین بسوں کے باقاعدہ اسٹاپ کے انتظامات کیے جائیں گے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

محکمہ بلدیات نے محکمہ خزانہ سے بجٹ مانگ لیا.

محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو منظم بنانا اور شہریوں کو محفوظ و آرام دہ انتظارگاہیں فراہم کرنا ہے۔ فنڈز کی منظوری کے بعد تعمیراتی کام مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔