باسم سلطان: وزیر اعلیٰ کی جانب سے بازاروں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی کے باوجود عام مارکیٹ سمیت ماڈل بازاروں میں پلاسٹک کا استعمال بلا جھجک جاری ہے۔
وحدت کالونی میں پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کیلئے نو بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں لیکن پلاسٹک کی خرید و فروخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس کے علاوہ ڈی سی کاونٹر اور سہولت اسٹالز پر غیر معیاری اشیاء کی فروخت بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
رمضان سے قبل سستی اشیاء کی خریداری کے لیے شہری سہولت بازاروں کا رخ کر رہے ہیں لیکن ماڈل بازاروں میں اشیاء کی ناقص معیار کی وجہ سے شکایات کا انبار لگ چکا ہے۔
یہ صورتحال شہریوں کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔