ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اقصیٰ شاہد:  کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

 کراچی سے روانہ ہونے والی 7پروازیں منسوخ ہوگئیں جن میں بیرون ملک جانے والی تین پروازیں بھی شامل ہیں۔  منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے لاہورجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 522،کراچی سے اسلام آبادجانے والی سیرین ایئرکی پرواز ای آر 504 اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 شامل ہیں۔

 کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،کراچی سے اسلام آبادجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 370اور کراچی سے بیجنگ جانے والی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946  بھی منسوخ ہوگئیں۔

 کراچی سے بحرین جانے والی گلف ائیر کی پرواز جی ایف 753 بھی  منسوخ ہوئی ہے۔