خیبرپختونخوا میں 25 فروری سے بارشوں اور برفباری کا ایک اور سلسلہ شروع ہونےکا امکان

 خیبرپختونخوا میں 25 فروری سے بارشوں اور برفباری کا ایک اور سلسلہ شروع ہونےکا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر شہزاد :  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بارشوں،تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا ایک اور سلسلہ 25 فروری سےشروع ہونے کا امکان ہے۔

ڈی جی، پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کےلیے  مراسلہ جاری کردیا، بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے، برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کاخدشہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ 

 پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور  احتیاتی تدابیر  کی ہدایت کی گئی ہے۔ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی  تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش  کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم  کئے جائیں۔ حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔ اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔  سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے ۔ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 27 فروری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔