وسیم اکرم کے غصے پرانکی اہلیہ بھی حیران

وسیم اکرم کے غصے پرانکی اہلیہ بھی حیران
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کی ایک اور شکست پر وسیم اکرم اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے، جس پر ان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی حیران ہو گئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وسیم اکرم ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے خلاف شکست پر شدید غصے میں آ گئے تھے۔

وسیم اکرم نے میدان میں ہی اپنے غصے کا اظہار کیا، انہوں نے پہلے اپنا سر پکڑا اور پھر سامنے موجود کرسی پر زوردار لات بھی ماری۔

سابق کپتان کی اہلیہ شنیرا اکرم بھی اپنے شوہر کا غصہ دیکھ کر حیران ہو گئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے وسیم اکرم کے غصے والی ویڈیو پر حیرانی والا ایموجی شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کے دوران کراچی کنگز اب تک 5 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اُسے 4 میں شکست ہوئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer