سردی ختم ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی

سردی ختم ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کا مطلع خشک اور صاف، دھند بھی چھٹ گئی، محکمہ موسمیات کی آئیندہ ہفتے موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی۔
 
تفصیلات کے مطابق آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت22 سینٹی ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فروری کا مہینہ خشک رہے گا۔ جبکہ مارچ میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہونگی۔ ہوائیں چلنے سے ایئر کوالٹی انڈیکس 250 سے کم ہوکر 170 تک پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر،شہر کا مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 139 ریکارڈ، آب و ہوا آلودہ، سانس اور دیگر بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ.لاہور سموگ اور آلودگی کی بنا پر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔شہر میں مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 139 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایئرکوالٹی انڈیکس بڑھنے سے شہر کی فضا آلودہ ہے۔

کینٹ کے علاقے میں فضا آلودہ ترین اور کوالٹی انڈیکس 158 ریکارڈ کیا گیا، ڈیفینس فیز 8 میں 157، ماڈل ٹائون 154، لمز یونیورسٹی ڈیفینس 152،گلبرگ 151 جبکہ ایمپرس روڈ گڑھی شاہو میں 139 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کیجانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer