(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ایم پی اے رانا تجمل حسین انتقال کر گئے، مرحوم کی نمازجنازہ بعد از نمازعصر ڈیال گاؤں میں ادا کی جائےگی۔
مسلم لیگ( ن) کے رہنما و سابق ایم پی اے رانا تجمل حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، راناتجمل حسین 3سےزائد بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے،رانا تجمل حسین نے زمانہ طالب علمی سے ہی ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے بطور جنرل سیکرٹری سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ رانا تجمل حسین پارلیمانی سیکرٹری انڈسٹریز بھی رہے۔مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نمازعصر ڈیال گاؤں میں ادا کی جائے گی۔مرحوم نے سوگوران میں بیوی اور تین بچوں کو چھوڑا ۔
رانا تجمل حسین کے انتقال پر پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دیرینہ ساتھی تھے، اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔