ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کا پریشان کن سکینڈل بن گیا، انگلش بورڈ کا تحقیقات کا حکم

Ashes players drinking between matches، ؑ Ashes Series
کیپشن: انگلینڈ کے حکام 'ایشیز  سیریز کے میچوں کے درمیان اپنے کھلاڑیوں کے  شراب پینے' کی تحقیقات کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: ٹیسٹ کرکٹ کی اہم ترین ایشز سیریز کے دوران انگلینڈ کی ٹیم کا خوفناک سکینڈل بن گیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے معاملہ کی تحقیقات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

ایشز سیریز کے دوران انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلیا سے پہلے تین ٹیسٹ میچ ہار کر پہلے ہی دباؤ میں آئی ہوئی ہے۔ اب  انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی بے تحاشا شراب نوشی کا سکینڈل بن گیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کے ڈائریکٹر نے اس معاملہ کی فوری تحقیقات کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔

معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ انگلش کھلاڑیوں کی زیادہ شراب نوشی کے معاملہ کا سکینڈل بن چکنے کے بعد کیا گیا ہے۔
انگلینڈ  کی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ امید ہے کھلاڑی اپنی حد میں رہے ہوں گے، لیکن اگر یہ کہا جا رہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی باہر گئے تھے  اور انھوں نے بہت زیادہ شراب پی، تو بالکل اس کی جانچ کروائی جائے گی۔
ایشیز سیریز ابھی جاری ہے، لیکن کچھ ایسی خبریں سامنے آنے لگی ہیں جو تنازعہ کا سبب بن رہی ہیں۔ ایک طرف ابتدائی 3 ٹیسٹ میچوں میں جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے پہلے ہی ایشیز سیریز پر قبضہ کر لیا ہے،  دوسری طرف انگلینڈ کے کھلاڑیوں پر شراب کے نشے  میں ڈوبے رہنے کا الزام لگ رہا ہے۔

زیادہ شراب نوشی کا معاملہ ان کے ’نوسا دورہ‘ سے جڑا ہوا ہے، جس کے بارے میں کئی رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔ اب انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے پورے معاملے کی جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کے ڈائریکٹر راب کی کو اس  اس تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
انگلش ٹیم سے منسلک رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گابا میں دوسرا ٹیسٹ میچ  ہارنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے لگاتار 6 دنوں تک شراب نوشی کی۔ اس دوران انگلش کرکٹرز نے 4 دن کوئنز لینڈ کے  شہر  نوسا  میں گزارے جو  ایک چھوٹی سی جگہ  ہے، وہاں وہ ہر وقت پارٹی کرتے نظر آئے۔ انگلینڈ کی  ٹیم کا  نوسا  جانا  اب سوالوں کے گھیرے میں آ گیا ہے۔ انگلش ٹیم کے ڈائریکٹر نے یقین دلایا ہے کہ پورے معاملے کی تحقیقات ہوگی۔ذرائع ابلاغ نے  یہ بھی رپورٹ کیا  کہ کچھ کھلاڑی  اس سے پہلے برسبین میں بھی خاصی  کثرت کے ساتھ   شراب پیتے نظر آئے۔

  جیسا لکھا گیا ہے، اگر ویسا ہی پایا جاتا ہے تو یہ برداشت سے باہر ہوگا

ٹیم کے ڈائریکٹر راب نے اس اہم تحقیقات کا اعلان کرتے ہوئے  کہا  کہ امید ہے کھلاڑی اپنی حد میں رہے ہوں گے، وہ نوسا نہیں گئے ہوں گے۔ لیکن اگر یہ کہا جا رہا ہے کہ ہمارے کھلاڑی باہر گئے اور انھوں نے بہت زیادہ شراب پی، تو بالکل اس تحقیقات کروائی جائے گی۔

 انھوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے لیے حد سے زیادہ شراب پینا ٹھیک نہیں ہے۔ ایسے میں اگر اس معاملے کی تحقیقات نہیں ہوں گی تو پھر یہ غلط ہوگا۔ راب نے کہا  کہ گزشتہ ایک دو دنوں میں جو کچھ میڈیا رپورٹس میں سامنے آیا ہے، اُس سے میں واقف ہوں۔ انہوں نے محتاط انداز سے کہا،  جیسا لکھا گیا ہے، اگر ویسا ہی پایا جاتا ہے تو یہ برداشت سے باہر ہوگا۔راب نے مزید کہا،  "میں شراب نہیں پیتا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ پینے کی عادت کسی کو بھی مدد نہیں پہنچاتی۔" 

انگلش ٹیم کے ڈائریکٹر نے کہا،  "رات میں کھانا کھاتے ہوئے کھلاڑی اگر ایک گلاس شراب پی لے، تو اس میں کوئی غلط بات نہیں، لیکن اس سے زیادہ پینا بے کار ہے۔"