ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ذہنی اور ترقیاتی معذوری کیساتھ سٹوڈنٹس کو بااختیار بنانے کیلئے اہم فیصلہ

ذہنی اور ترقیاتی معذوری کیساتھ سٹوڈنٹس کو بااختیار بنانے کیلئے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یونیفائیڈ چیمپئن اسکولز پروگرام کے تحت سرسید ایجوکیشن سوسائٹی (واہ زون، فیڈرل ریجن) اور اسپیشل اولمپکس پاکستان کے درمیان باہمی مفاہمت کے معاہدہ پر دستخط ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ یہ شراکت داری شمولیت، قبولیت اور سیکھنے کیلئے ایک مضبوط عزم کی عکاس ہے۔ 

اس شراکت داری کے تحت  کھیلوں کو فروغ دیا جائے گا، نوجوانوں میں متحد قیادت کو مضبوط کرنے اور جامعیت کو اپنانے کے لیے اسکول کی کمیونٹیز کو تبدیل کرنے کی کوشش ہوگی۔ اسکے علاوہ ذہنی اور ترقیاتی معذوری کے ساتھ طلباء کو بااختیار بنانے کے لیے تعاون  بڑھایا جائے گا۔

اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام صلاحیتوں کے حامل طلباء ایک ساتھ سیکھیں، کھیلیں اور بڑھیں۔ کوشش  ہوگی کہ ذہنی تبدیلی لاکر ایسے مستقبل کی تعمیر ہو جہاں ہر ایک کی قدر کی جائے۔