ویب ڈیسک:انڈونیشیا کے فاسٹ باؤلر گیدے پریاندانا نے کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
گیدے پریاندانا ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یہ تاریخی کارنامہ انہوں نے کمبوڈیا کے خلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں انجام دیا۔
28 سالہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے کمبوڈیا کیخلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مڈل اور لوئر آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔
انہوں نے اوور کی پہلی 3 گیندوں پر مسلسل 3 وکٹیں لے کر شاندار ہیٹ ٹرک مکمل کی، ایک ڈاٹ بال کے بعد انہوں نے مونگ دارا سوک اور پیل وینک کو بھی آؤٹ کیا۔
اس میچ میں انڈونیشیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 167 رنز بنائے تھے ، کمبوڈیا کی ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
???????? Indonesia's Gede Agus Parindana becomes the first player ever to take 5 wickets in a single over in a Men’s T20I.
— Associate Chronicles (@AssociateChrons) December 23, 2025
He achieved this incredible feat against ???????? Cambodia today.#CricketEverywhere#IndonesiaCricket #AssociateCricket #T20I #CricketRecords pic.twitter.com/vLkk3MMbSH
واضح رہے ڈومیسٹک مردوں کی ٹی20 کرکٹ میں ایک اوور میں 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ اس سے قبل 2 مرتبہ انجام دیا جا چکا ہے، تاہم بین الاقوامی سطح پر یہ اعزاز پہلی بار گیدے پریاندانا کے نام ہوا ہے۔